03 جنوری ، 2016
میسور.........جنوبی بھارت کے شہر میسور میں وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کے قریب سےسیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نریندرمودی کے قافلے کی جانب بیگ اٹھائے بھاگ رہاتھا جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور قافلے تک نہیں پہنچنے دیا ۔
مقامی میڈ یا کے مطابق مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے اور اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔