دنیا
03 جنوری ، 2016

روس شام کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا،روس

روس شام کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا،روس

ماسکو ......روس کے وزیر برائے ہنگامی امور ولادی میر پوچکوو نے کہا ہے کہ روس سال 2016ء کے دوران شام کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولادی میر پوچکوو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے سال میں روس شام کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی امدادی اشیاء فراہم کرے گا جبکہ کیوبا، تیونس اور کیمرون سے متعلق ہیومینیٹیرین پروگراموں پر بھی عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

دریں اثنا روس کی سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع و سلامتی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا اہم موقع 2016 میں آ سکتا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق فرانتس کلنتسیوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ شام میں کارروائی کتنی طویل ہو سکتی ہے۔ مگر ابھی روس نے اپنی پوری قوت کا استعمال نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ روس شام میں کیا کر رہا ہے۔ یہ صرف روس کے ہی نہیں بلکہ مغربی ماہرین کی رائے بھی ہے۔

مزید خبریں :