03 جنوری ، 2016
نئی دہلی........بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پڑوسی ممالک میںتعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور خارجہ سیکریٹریوںسے ملاقات کی۔
اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کےایک روز بعد پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کےلئے پڑوسی ممالک میں تعینات سابقسیکریٹریوں اور سفارت کاروں سے ملاقات کی۔ان سفارتکارو ںمیں ایس کے لامبا،جی پارتسارتی،شیام سرن، شیوشنکرمینن،شردسھبروال اور ٹی سی اے راگھوان شامل تھے۔
وزارت خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں کچھنہیں بتایا،صرف یہ کہاگیاہے کہ اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارتی مشاورت کی گئی ہے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سفارتکاروں کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کے دورہ لاہور کے دوران نوازشریف سے ملاقات اور پٹھانکوٹ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ممکنہ اثرات پر بحث کی گئی۔