پاکستان
04 جنوری ، 2016

لاہور اسٹیشن کے اردگرد علاقوں میں پانی کی بندش پر احتجاج

لاہور اسٹیشن کے اردگرد علاقوں میں پانی کی بندش پر احتجاج

لاہور.......لاہورمیں ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے پانی کی بندش کے خلاف ٹائرجلاکر احتجاج کیا۔

لاہورریلوے اسٹیشن کےاردگرد کے علاقوں کے لوگ بوہڑ والا چوک میں اکٹھے ہوئے اور ڈیڑھ ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث پانی کے پائپ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کئی ہفتوں سے پانی سے محروم ہونے کے باعث وہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکمے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی بحال کریں۔

مزید خبریں :