04 جنوری ، 2016
اسلام آباد .....ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہو گا، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار 7 ویں قومی مالیاتی ایوارڈ پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ وفاقی سرکاری ملازمین ہاوسنگ فاونڈیشن کی سرکاری ہاوسنگ اسکیمز میں توسیع نہ کرنے سے متعلق تحریک التوا پر بھی بحث کا امکان ہے۔