05 جنوری ، 2016
ممبئی .......یوں تو بالی ووڈ کی جادوئی فلم نگری میں ہر سال بڑے ناموں کی بڑی فلمیں ریلیز ہوتی ہی رہتی ہیں مگر سال 2016 گزشتہ سالوں سے منفر د ثابت ہوسکتا ہے ۔
سال کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ سال کی5 بڑی فلموں میں پاکستانی اور بھارتی میگا اسٹارزایک دوسرے کےآنے سامنے ہوں گے ۔ پاکستانی ایکٹریس مائرہ خان نظر آئیں گی کنگ خان کے ساتھ تو دوسری جانب فواد خان کے مدمقابل ہونگی ایشوریا رائے بچن ، انوشکا شرما اور رنبیر کپور۔
اس سال کی پانچ بڑی فلموں میں سب سے پہلے ریلیز ہونے والی فلم اکشےکمار ، نمرتا کور اسٹارر مووی ’’ایئر لفٹ‘‘ ہے جو 22 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی کہانی عراق ،کویت جنگ کے گرد گھومتی ہے ۔
سال کی دوسری بڑی ریلیز ہونے والی فلم ہوگی ’’نرجا‘‘ جو 18 فروری کو سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔ فلم کی کہانی سن 1986ء میں اغوا ہونے والے بھارتی طیارے کی ایک ائیر ہوسٹس کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے ۔ یہ کردار سونم کپورنے ادا کیا ہے ۔
’بنئے کا دماغ اور میاں بھائی کی ڈیئرنگ‘ یہ ڈائیلاگ ہوسکتا ہے 2016 کا ہٹ ڈائیلاگ۔۔کیونکہ یہ کنگ خان کی فلم ’رئیس ‘ کا جو ہے جو8 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ بڑی کاسٹ اور بڑا بجٹ ہونے کی وجہ سے اسے سال کی تیسری بڑ ی ریلیز کہا جاسکتا ہے ۔ فلم کی خاص بات مائرہ خان ہیں جوبالی ووڈ میں پہلی مرتبہ نظر آئیں گی اور ان کے ہیرو ہونگے شاہ رخ خان۔
آٹھ جولائی کو ہی سلو بھائی کی فلم ’’سلطان‘‘ بھی ریلیز ہورہی ہے ۔ توقع ہے کہ بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ان ٹاپ موویز میں زبردست بزنس وار ہوسکتی ہے ۔ یہ دونوں فلمیں عید پر ریلیز ہوں گی۔
’’اے دل ہے مشکل ـ‘‘ یہ ہے نام اس بالی ووڈ فلم کا جس میں ہیں پاکستانی ہیرو فواد خان اور ان کے ساتھ نظر آئیں گی ایشوریا رائے بچن ، انوشکا شرما اور رنبیر کپور۔ فلم 28 اکتوبر کو ریلیز ہو گی ۔