انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2016

نئےسال میں بگ بی کی پہلی فلم ’وزیر‘ رواں ماہ ریلیز ہوگی

نئےسال میں بگ بی کی پہلی فلم ’وزیر‘ رواں ماہ ریلیز ہوگی

ممبئی .......امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی فلم ’ وزیر‘ رواں ماہ ریلیز کی جارہی ہے۔

یہ فلم دو ایسے دوستوں کی کہا نی ہے جن میں سے ایک شطرنج کا گرینڈ ماسٹر ہے تو دوسرا ایک بہادراے ٹی ایس افسر ۔

وندھو ونود چوپڑا کی پروڈکشن میں بنے والی فلم کی ریلیز اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ اس میں امیتابھ بچن نے ایک طویل عرصے کے بعد اپنی آواز میں پلے بیک سنگ انگ کا جادو جگایا ہے ۔اب یہ فلم باکس آفس پر کتنا بزنس کرتی ہے یہ آنے والاوقت ہی بتائےگا۔

گزشتہ سالوں میں وندھو ونود چوپڑا انڈسٹری کو کئی بڑی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں جن میں’پی کےــ‘،’تھری ایڈ یٹس ‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :