05 جنوری ، 2016
لاہور...... وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اپنے بچوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کا وعدہ پورا کریں گے ۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔دہشت گردی، انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف ہر محاذ پرفیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے، امن، اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔