06 جنوری ، 2016
لندن …انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی کو شاندار کارکردگی اور ریکارڈ 51گول کرنے پر انگلینڈ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا۔
انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 30سالہ رونی کو ووٹنگ کے ذریعے بہترین کھلاڑی کا حق دار قراردیا گیا۔انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کیریئر میں 51گول کرکے بوبی چارلٹن کے 49گول کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑا جبکہ رواں برس 7گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی رہے۔
رونی نے اپنی ویب سائٹ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ س ایوارڈ کو حاصل کرنا ہمیشہ عزت کی بات ہے اور چوتھی دفعہ جیتنا میرے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔