دنیا
06 جنوری ، 2016

بھارت کا شمالی کوریا کے ہائیدروجن بم کے تجربے پر اظہار تشویش

 بھارت کا شمالی کوریا کے ہائیدروجن بم کے تجربے پر اظہار تشویش

نئی دہلی....... بھارت نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیدروجن بم کےتجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایشیاءاور اس کے پڑوس کے درمیان ایٹمی پھیلاؤ سے متعلق روابط پریشان کن ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے تر جمان نے شمالی کوریا کے تجربے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے دستیاب معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات ہمارے لئے شدید تشویش کا باعث ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں پر ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔

مزید خبریں :