دنیا
06 جنوری ، 2016

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی ،چین کا خیر مقدم

 شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی ،چین کا خیر مقدم

بیجنگ .......چین نے شام کےکیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کئے جانے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے ،چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ہنگ کے مطابق یہ عمل ملک میں قیام امن میں مدد گار ہو گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چن ہنگ نے پریس بریفنگ میںکہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا عمل اس ملک میں موجودہ بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے میں مدد گار ہو گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ سب شام کی حکومت، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوا ہے ،چین شام کے بحران کے سیاسی حل میں اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کرتا رہے گا ۔

مزید خبریں :