06 جنوری ، 2016
بیجنگ....... چین نے ایک بچہ کی پالیسی ختم کرنے کے بعد اب شادی شدہ جوڑوں پر پہلے یا دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل سرکاری منظوری کےلئے درخواست د ینے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
چینی میڈیاکے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے بتایا کہ اب پیشگی منظوری حاصل کرنے کی بجائے شادی شدہ جوڑوں کے لئے پہلے یا دوسرے بچے کی پیدائش کی رجسٹریشن کروانے کا نظام متعارف کروایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ چین کے قومی قانون ساز ادارہ نے دسمبر کے آخر میں میں خاندانی منصوبہ بندی کے قانوں میںترمیم کی تھی جس کے تحت یکم جنوری 2016سے چینی جوڑوں کو دو بچے پیداکرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اب اس ضمن میں پیشگی منظوری کی بجائے بچے کی پیدائش کی رجسٹریشن کا نظام اپنایا جائے گا۔