دنیا
07 جنوری ، 2016

جبوتی کا ایران سےسفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

 جبوتی کا ایران سےسفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

جبوتی.......جبوتی نے سعودی عرب کی حمایت میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قرنِ افریقہ کے اِس چھوٹے سے ملک کے وزیر خارجہ، محمود علی یوسف نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو ایک تحریری پیغام کے ذریعے اپنی حکومت کے فیصلے سے مطلع کیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں سعودی سفارت خانے پر مشتعل ہجوم کے حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی روابط منقطع کر لیے تھے۔ سعودی عرب کی حمایت میں بحرین اور سوڈان بھی ایران کے ساتھ تعلقات ختم کر چکے ہیں۔ اردن اور کویت نے تہران سے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کر دیا ہے۔

مزید خبریں :