پاکستان
09 جنوری ، 2016

پاک چائنہ بحری ؛ سی فیز کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا

 پاک چائنہ بحری ؛ سی فیز کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی........پاک چائنہ مشترکہ بحری مشقیں پاکستانی سمندری حدود میں جاری پانچ روزہ مشقوں میں سی فیز کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سمندری مشقوں کا مقصداقتصادی راہدری کی سی لائن کمیونیکشن اور ہاربر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ایڈمرل عارف اللہ نے مزید کہا کہ سمندر کی حفاظت سے ہی محفوظ تجارت ممکن ہے۔بحری قذاقی کے خلاف دنیا بھرکی بحریہ متحد ہے، چینی بحریہ کے ایڈمرل یومان نے کہا کہ سیاسی طور پر کسی بھی جانب سے سمندری راستہ بند کئے جانے پر اسے کھلوانا بین الااقوامی نیوی کی زمہ داری ہے۔

انھوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک اچھے دوست اور ہمسائے ہیں، مشقوں سے دوطرفہ دفاعی اور معاشی حالات بہتر ہونگےمشقوں کے نتیجے میں دونو ممالک کی نیوی کو سیکھنے کا موقع ملے گااقتصادی راہداری دونوں ممالک کے لیے انتہائی خوش آئندہےاقتصادی راہداری منصوبے سے دوطرفہ معیشت بحال ہوگی۔

مزید خبریں :