پاکستان
09 جنوری ، 2016

پی آئی اے میت کو بیرون ملک چھوڑ کر آگئی

 پی آئی اے میت کو   بیرون ملک چھوڑ کر آگئی

لاہور....... پی آئی اے میت کو ہی بیرون ملک چھوڑ کر آگئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جبکہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔

لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا جب اپنے پیارے کی نعش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214 سے لانے کا اعلان کیا لیکن میت کو پہلے دبئی سے کراچی پہنچایا جائے گا جہاں سے اسے لاہور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :