پاکستان
10 جنوری ، 2016

گلگت بلتستان میں 3 روز سے جاری برفباری تھم گئی

گلگت بلتستان میں 3 روز سے جاری برفباری تھم گئی

اسلام آباد ......گلگت بلتستان میں3 روز سے جاری برفباری تھم گئی ہے، لیکن برف باری کے باعث بند کئی رابطہ سڑکیں اب بھی کھولی نہیں جاسکیں، تاہم لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کوچوتھے روزٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خوبصورت نظارے ،ٹھڑادینے والی سردی اور ہر طرف برف یہ شمالی علاقوں کا موسم ہے، گلگت بلتستان میں غذر ، استور اور دیامر میں 3 دن بعد برفباری تھم گئی ، لیکن سردی تاحال کم نہیں ، لوگ ہاتھ تاپ کر سردی کا علاج کر رہے ہیں ، برفباری کے بعد گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم بند رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جا سکیں۔

مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں دھوپ چھاوں کا سلسلہ جاری رہا ، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی بڑھی تو لکڑیوں کا استعمال اور قیمتیں دونوں ہی بڑھ گئے۔

مزید خبریں :