پاکستان
11 جنوری ، 2016

ملتان : نامعلوم افراد کے چھریوں کے وار سے خواجہ سرازخمی

ملتان : نامعلوم افراد کے چھریوں کے وار سے خواجہ سرازخمی

ملتان .....ملتان میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر چھریو ں کےوار کرکےخواجہ سرا کو زخمی کردیا۔اسپتال ذرائع کےمطابق خواجہ سرا باقر عرف ببلی کو اسکے ساتھی تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال لائے تھے۔

خواجہ سرا کاکہناہےکہ نامعلوم افراد اُسے فنکشن میں شرکت کیلئے لے جانا چاہتے تھے،لیکن انکا ر پر ملزمان نے پیٹ پر چھریوں سے وار کردیا۔اس نے الزام لگایاکہ تھانا قطب پور پولیس موقع پر چھوڑ کرچلی گئی۔

مزید خبریں :