دنیا
12 جنوری ، 2016

جوہری تجر بہ دفاعی صلاحیت کے حصول میں اہم سنگ میل ہے ،شمالی کوریا

جوہری تجر بہ دفاعی صلاحیت کے حصول میں اہم سنگ میل ہے ،شمالی کوریا

سیؤل........ شمالی کوریا نے حالیہ جوہری تجربے کو قابل اعتماد جوہری دفاعی صلاحیت کے حصول میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مقصد کسی کے لئے خطرہ یا اشتعال کا باعث بننا نہیں تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری تجربے کا مقصد شمالی کوریا کو دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کا ہدف حاصل کرنا تھا اور یہ تجربہ اس مقصد کے لئے ایک ناگزیر اقدام اور اہم سنگ میل تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکا کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایسے جنگی ہتھیاروں کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے جن سے امریکا کو صفحہ ہستی سے مٹایا جاسکے۔

مزید خبریں :