دنیا
12 جنوری ، 2016

گوانتنامو جیل میں قیدعبدالرحمان الشمرانی ،سعودی عرب منتقل

 گوانتنامو جیل میں قیدعبدالرحمان الشمرانی  ،سعودی عرب منتقل

واشنگٹن........گوانتنامو جیل میں قید القاعدہ کے متحرک رکن رہنے والے محمد عبدالرحمان الشمرانی کو سعودی عرب کے حوالے کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کمانڈر گیری روز کے مطابق عبدالرحمان الشمرانی کو پیر کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے لئے ہم سعودی حکومت کے شکر گذار ہیں جنہوں نے امریکا کی گوانتنامو جیل بند کرنے کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

الشمرانی جس کی عمر 40 برس ہے کو گوانتنامو جیل میں 14سال رکھا گیا اس دوران اس کو کوئی قانونی مدد حاصل نہ تھی۔پنٹاگون کے مطابق الشمرانی اسامہ بن لادن کا باڈی گارڈ رہا ہے جس کا اس نے کبھی اعتراف نہیں کیا ۔ گوانتنامو جیل سے گذشتہ ہفتے تین قیدیوں کو کویت اور گھانا کے حوالے کیا گیا اب گوانتناموبے میں 103قیدی باقی رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :