دنیا
12 جنوری ، 2016

ہیلری کلنٹن کی امیروں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی تجویز

ہیلری کلنٹن کی امیروں  پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی تجویز

واشنگٹن........امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے دولتمند امریکیوں پر ٹیکسوں کی شرح میں 4 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی ۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ریاست آئیوا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارب پتی امریکیوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی تجویز دی جس کے تحت 50 لاکھ ڈالر سالانہ یا ٹیکس دہندگان کے 0.02 فیصد پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جانا چاہیے جس سے ٹیکسوں کی مد میں آئندہ 10 سال کے دوران 150 ارب ڈالر سے زائد رقم خزانے میں جمع ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ دولت مند شہریوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ارب پتی شہری متوسط طبقے کی نسبت کم ٹیکس ادا نہ کریں۔

مزید خبریں :