30 مئی ، 2012
کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کو عہدے سے ہٹا کر کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا جبکہ حاجی خان چاچڑ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی مشیر شرمیلا فاروقی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے جبکہ حاجی خان چاچڑ کو وزیرا علیٰ سندھ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔