پاکستان
30 مئی ، 2012

بجٹ میں عام آدمی کو صحیح معنوں میں ریلیف ملنا چاہئے، ڈاکٹر فاروق ستار

بجٹ میں عام آدمی کو صحیح معنوں میں ریلیف ملنا چاہئے، ڈاکٹر فاروق ستار

لاہور … ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو صحیح معنوں میں ریلف ملنا چاہئے، بھارت سے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے اب فوج کے بجٹ میں کمی لاکر یہ رقم عوام پر خرچ کی جائے۔ وہ لاہور چیمبر میں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دیئے جانے والے شیڈو بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں کمی، پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خاتمے، سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے ساتھ ہر شعبے کی بہتری کیلئے تجاویز شامل ہیں۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ جن ڈیموں پر اتفاق ہے انہیں فوری بنانا ہوگا، بھارت کے ساتھ بہاولپور، مونا باوٴ سمیت تمام راستوں سے تجارت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا وقت آ گیا ہے، اس موقع پر تاجروں نے سیاست دانوں کی اہلیت پر سخت تنقید کی اور جمہوریت کو معیشت کیلئے مکمل ناکام قراردیا ۔

مزید خبریں :