14 جنوری ، 2016
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات نے لاہور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پوری شدت سے کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل کی بچت ، شفافیت اور اعلیٰ معیار پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ،گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح کے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔