14 جنوری ، 2016
لاہور.....اندرون لاہورلوہاری گیٹ میں3منزلہ مکان میں لگنےوالی آگ نےایک ہی گھرانےکے6افراد کی جان لےلی،تنگ گلیوں کےباعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا،آگ پر تقریباً6گھنٹے کی جدوجہدکےبعد قابو پایا جاسکا۔
اندورون شہرلوہاری گیٹ کی تنگ وتاریک گلیاں،جہاں قیام پاکستان سے پہلےکی3منزلہ عمارت میں رات تقریباًپونے3بجےلگنےوالی آگ نےایک گھرانےپرقیامتِ صغریٰ ڈھا دی،میٹھی نیندسونےوالوں کو کیامعلوم تھاکہ وہ اب کبھی نہیں جاگ سکیں گے۔
بےرحم آگ نےسب کچھ جلاکر بھسم کر دیا،گھرانے کا سربراہ شاہد،اس کی اہلیہ قیصرہ،بیٹاعلی شاہد،بیٹی عائشہ ،شاہد کی 70سالہ معذور بہن گلشن اور گلشن کا4سالہ پوتامحمد علی جاں بحق ہونےوالوں میں شامل ہیں۔ریسکیوحکام کاکہناہےکہ جانی نقصان لکڑی کےچھجوں اور چھتوں کو آگ لگنےاوردھواں بھرنےکےباعث ہوا۔
گھرانےکے4افرادآگ میں سےزندہ نکلنےمیں کامیاب ہو سکے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیمتی جانی نقصان پرگہرےدکھ اور افسوس کااظہار کرتےہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔