پاکستان
14 جنوری ، 2016

مانسہرہ، مالاکنڈ ایجنسی میں ٹریفک حادثات،9جاں بحق

مانسہرہ، مالاکنڈ ایجنسی میں  ٹریفک حادثات،9جاں بحق

مانسہرہ .....مانسہرہ اور مالاکنڈ ایجنسی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت نو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ جبوڑی جانے والی جیپ نلا کے مقام پر کھائی میں جاگر ی،حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال متنقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔

ادھر مالاکنڈ کے علاقہ پلئی باز درہ میں پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی ۔گاڑی میں سوار خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔پاک فوج کے جوانوں نے لاشوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔متاثرہ گاڑی علاقہ زنگل جارہی تھی ۔

مزید خبریں :