دنیا
31 مئی ، 2012

ناسا بلیک ہولز کارازجاننے کیلئے سیٹلائٹ بھیجے گا

ناسا بلیک ہولز کارازجاننے کیلئے سیٹلائٹ بھیجے گا

واشنگٹن ... کائنات میں موجودپراسراربلیک ہولز کے راز سے پردہ اٹھانے کیلیے ناسا مصنوعی سیارہ بھیجے گا۔امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ بلیک ہولز اورمردہ ستاروں کی تحقیق کیلئے جون کے وسط میں سیٹلائٹ NuSTAR خلامیں بھیجاجائے گا۔ناساکے ہیڈکوارٹرمیں نیوبریفنگ دیتے ہوئے مشن کے خالق ہیریسن نے بتایاکہ نیوکلیئر اسپیکٹرواسکوپک ٹیلی اسکوپ آررے پہلی خلائی ٹیلی اسکوپ ہے جس میں انتہائی حساس مررز اوردیگر آلات لگائے گئے ہیں جو بلیک ہولز کوفوکس کرتے ہوئے ان کی ایسی تصاویر حاصل کریں گے جو جدید ترین دوربین سے سوگنازیادہ بہترہوں گی۔جس کے بعد توقع ہے کہ بلیک ہولزکے اسرارکو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :