31 مئی ، 2012
واشنگٹن…بھارت نے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے جانے سے شدت پسند عناصر زور پکڑلیں گے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں بھارت کی سفیرنروپما راوٴ نے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے جانے سے شدت پسند عناصر زور پکڑلیں گیانہوں نے کہا کہ بھارت اورامریکا کوخوشحال افغانستان کیلئے مذاکرات میں پیش رفت کرنی چاہیے اور امریکہ اور بھارت کو اس بات کویقینی بنانا ہوگا کہ10 سال کی قربانیاں ناکام نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ،تیرہ جون کوامریکا بھارت سالانہ اعلیٰ سطح مذاکرات ہوں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان پرامریکا بھارت مشاورت لازمی طورپر موثر ہونی چاہیے۔