دنیا
31 مئی ، 2012

بھارت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج

بھارت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج

نئی دہلی… بھارت میں چھ ماہ کے دوران ایک بار پھر پٹرولیم کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر اضافہ بھارت سرکار کے گلے پڑ گیا اور کئی دنوں سے نالاں عوام سڑکوں پر آگئے۔ بھارت میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر آج ’بھارت بند تحریک‘ میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہے۔ نئی دلی ، پٹنہ، امرتسر، بنگلور اور گجرات میں شدید احتجاج کیا جارہاہے۔ پونے اور ستارا میں کئی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ بھارتیا جنتا پارٹی کے کارکنان نے دلی کی مندر روڈ بلا ک کردی،ناگ پور ، پونے ، اورکرناٹک میں جاری مظاہروں میں کئی بسوں پر پتھر برسائے۔ سماج وادی پارٹی نے لکھنو میں ٹرین ٹریک بند کردیا اور اسٹوڈنٹس ونگ نے الہ آباد جانے والی ایکسپریس روک دی، ونارسی میں بھی 3 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ ’ریل روکو ‘ مظاہرے میں کئی ٹرین سروسز بھی متاثر ہوئیں ، مظاہرین نے ایسٹ ویسٹ کولکتہ بائی پاس بھی بند کردیا۔

مزید خبریں :