31 مئی ، 2012
نئی دہلی… بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ آج اپنے عہدہ ملازمت سے ریٹائرہوگئے۔ وکرم سنگھ نئے آرمی چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گے۔ بھارت کے 62 سالہ وی کے سنگھ 42 سالہ دورے ملازمت میں 2 سال 2 ماہ آرمی چیف رہے۔ آج وی کے سنگھ نے امر جواں جیوتی میموریل کا دورہ اور ساوٴتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا،، اکتیس مارچ 2010 کو عہدہ سنبھالنے والے وی کے سنگھ ایماندار، فرم، اور اچھے افسر کا تاثر لے کر ابھرے تھے ۔ وی کے سنگھ وہ پہلے بھارتی آرمی چیف ہیں ، جو حکومت کو سپریم کورٹ تک کھینچ لائے تھے اور بھارتی فوج کے کرپشن اور صلاحیتیں بھی کھل کر سامنے لائے تھے۔