پاکستان
17 جنوری ، 2016

سندھ حکومت کی خامیاں 4بار کی حکمران جماعت کا مائنڈسیٹ ہے،وسیم اختر

سندھ حکومت کی خامیاں 4بار کی حکمران جماعت کا مائنڈسیٹ ہے،وسیم اختر

کراچی ......کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی خامیاں4 بارحکمرانی کرنےوالی جماعت کا مائنڈ سیٹ ہے، پیپلز پارٹی سندھ اور پاکستان میں ترقی نہیں چاہتی،جیالے لوگ ملک سے باہر پیسا لگانا چاہتے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد جم خانہ میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کے اعزاز میں عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات کے حصول کے لئے ہر قانونی طریقہ اختیار کریں گے۔

وسیم اخترکامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا، شہر میں نہ پانی ہے نہ بجلی ہے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، سندھ حکومت میں جو خامیاں ہیں وہ سندھ میں 4 بار حکمرانی کرنے والی جماعت کا مائنڈ سیٹ ہے۔

مزید خبریں :