پاکستان
17 جنوری ، 2016

کراچی : شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کے باعث بند

کراچی : شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کے باعث بند

کراچی .....کراچی :شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کے لئے دوپہر ایک بجے تک بند کردیا گیا ہے،شہری ائرپورٹ جانے کیلئے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل فلائی اوور کے راستے استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کیلئے آج دوپہر ایک بجے تک کیلئے بند کردیا گیا ہے ،شہری تکلیف سے بچنے کیلئے متبادل راستے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لستان جوہرپہلوان گوٹھ ،کورنگی انڈسٹریل ایریا،شاہ فیصل فلائی اوورسےبھی ایئرپورٹ پہنچاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :