17 جنوری ، 2016
لاہور ......لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم نے بھاٹی کے علاقے میں چھاپا مار کر3 بچوں کو بازیاب کرالیا،مبینہ طور پر بچوں سے زیادتی کرانے والے 3 ملزمان بھی پکڑ ے گئے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بھاٹی کے علاقے میں چھاپہ مارا اور مختلف سرائیوں سے 3 بچوں کو بازیاب کرالیا، بچوں کے مطابق ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے اور بد فعلی پر مجبورر کرتے تھے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکار کاکہنا ہےکہ وہ کافی عرصے سے انکی ریکی کر رہے تھے،آج اپنے ہی اہلکاروں کو گاہک بنا کر بھیجا اور 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
چائلد پروٹیکشن بیورو کےمطابق لاہور میں اور بھی مقامات پر اس قسم کے گھناونے کاروبار کی اطلاعات ہیں جن کے خلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔