پاکستان
17 جنوری ، 2016

پٹھان کوٹ حملے کے منصوبہ سازوں کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا:بھارتی وزیر دفاع

پٹھان کوٹ حملے کے منصوبہ سازوں کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا:بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی......بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے الزام لگایا ہے کہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملے کے منصوبہ سازوں کے خلاف پاکستان نے ایکشن نہیں لیا، بھارت کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئر بیس کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، بھارت کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور دنیا اس کا نتیجہ ایک سال میں دیکھے گی۔

مزید خبریں :