دنیا
31 مئی ، 2012

شام، باغیوں کا حکومت کو تشدد ختم کرنے کیلئے جمعہ تک الٹی میٹم

شام، باغیوں کا حکومت کو تشدد ختم کرنے کیلئے جمعہ تک الٹی میٹم

دمشق… شام کے باغیوں نے پر تشدد ہنگامے ختم کرنے کے لیے حکومت کو جمعہ تک کا الٹی میٹم دیدیا۔ گزشتہ روز بھی مشرقی شہر سے مزید13 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ شام کے شہروں حولا اور حمص میں فوج کی جانب سے شدید شیلنگ کی غیرمصدقہ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دھماکے اور دھوئیں کے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ شام کے باغیوں نے صدر بشار الاسد کو کوفی عنان کے امن منصوبے پر عمل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور عمل نہ کرنے کی صورت میں جنگ کی دھمکی دی ہے۔

مزید خبریں :