پاکستان
28 جنوری ، 2012

شیخوپورہ بار سے عاصمہ جہانگیر کا خطاب،متعدد وکلاء کا بائیکاٹ

شیخوپورہ بار سے عاصمہ جہانگیر کا خطاب،متعدد وکلاء کا بائیکاٹ

شیخوپورہ …شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار کی تقریب کے دوران وکلاء کے ایک گروپ نے عاصمہ جہانگیر کے خطاب کا بائیکاٹ کر دیا،چیف جسٹس پاکستان کی حمایت میں اور صدر زرداری کیخلاف نعرے لگاتے رہے،عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ آج کل سپریم کورٹ ایک ہی دماغ پر کام کر رہی ہے،تمام ججز کو ویژن استعمال کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔شیخوپورہ بارکی یہ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی جب عاصمہ جہانگیر تقریرکے لئے آئیں، نائب صدر مرزا ذوالفقار سمیت کئی وکلاء نے خطاب کا بائیکاٹ کر دیا اور چیف جسٹس پاکستان کی حمایت میں اور صدرزرداری کے خلاف نعرے شروع کردیے، عاصمہ جہانگیر نے خطاب میں کہاکہ حیرانگی ہے کہ آج کل سپریم کورٹ ایک ہی دماغ پر کام کر رہی ہے، تمام ججزکو اپنا مائنڈ اپلائی کرنے کا موقع ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں مگر کسی ایک جج کے لئے نہ لڑی ہیں، نہ لڑیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بار میں دہریہ بھی ملیں گے اور انتہاپسند بھی ،مگر پیشے کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے،اُن کا کہنا تھا کہ میمو کیس بے جان ہو چکا ہے، مگر بعض لوگ کچھ نہ کچھ ضرور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :