17 جنوری ، 2016
اسلام آباد…ملک بھر میں موسم سرد اورخشک ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کم نہیں ہوئی جبکہ پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے ۔
گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر سمیت بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہے۔ تاہم موسم بدستور سرد ہے۔ برفباری سے بند ہونے والے راستے اب تک کھولے نہیں جاسکے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی موسم ٹھنڈا ہے۔ سرد اور خشک سردی سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں جس سے بچےسب سے زیادہ متاثر ہیں۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے ۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔