31 مئی ، 2012
بغداد… عراق میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمیہو گئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں بازار کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ کے قریب دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔