17 جنوری ، 2016
مقبوضہ بیت المقدس......... اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پابندیاں ختم کئے جانے کے باوجود ایران جوہری بم بناناچاہتا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاکہ پابندیاں ختم کئے جانے کے باوجود ایران جوہری بم بناناچاہتا ہے۔ ادھر ایران جوہری پروگرام سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا برطانیہ اور فرانس نے خیر مقدم کیا ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا محفوط ہو گئی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھنے سے برطانوی کاروباری افراد بھی پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔