دنیا
17 جنوری ، 2016

کوموروز نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے

کوموروز نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے

مورونی........بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل ملک کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تعلقات ختم کرنے کی وجہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ جارحانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ کوموروز کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔

دارالحکومت مورونی میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد حمادی کے مطابق ایرانی سفیر کو اپنا دفتر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بحر ہند میں واقع جزائر کوموروز آٹھ لاکھ آبادی والا ملک ہے۔

مزید خبریں :