31 مئی ، 2012
کابل… افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پرخود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔۔پولیس حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبیقندھار میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایاگیا۔۔جس سے5 اہلکار ہلاک6 زخمی ہوئے،،صوبائی گورنر کیترجمان جاوید فیصل کے مطابق خود کش حملہ اور اپنی دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی لے کر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گھس گیا تھا۔ ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔