31 مئی ، 2012
کراچی… محکمہ تعلیم سندھ نے ہفتے میں دو چھٹیوں کے باعث اسکولوں اور کالجوں کے اوقات کار بڑھادیے ، محکمہ تعلیم کے نئے اوقات کار کے مطابق صبح کی شفٹ میں چلنے والے کالجز کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کے روزان کالجز کے اوقات کار صبح آٹھ سے دوپہر ساڑھے بارہ تک ہونگے ۔ دوپہر کی شفٹ میں چلنے والے کالجز تین بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک کھلیں گے جبکہ صبح کی سنگل شفٹ میں چلنے والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے سات سے دوپہر دو بجے تک ہونگے ،جمعہ کے روز ان اسکولوں کے اقات کار ساڑھے سات سے ایک بجے تک ہونگے ڈبل شفٹ میں چلنے والے صبح کے اسکول ساڑھے سات سے ڈیڑھ اور جمعہ کو ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ تک کھلیں گے دوپہر کی شفٹ میں چلنے والے اسکول پیر سے جمعرات تک پونے دو سے پونے سات بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کویہ اسکول ڈھائی سے پونے سات بجے تک کھلیں گے ۔