31 مئی ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی ایک جماعت کو شکست ہو چکی، ہزیمت سے بچنے کیلئے عدالتوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکتا، اسپیکر فہمیدہ مرزا نے جو رولنگ دی وہ قواعد اور ضوابط کے مطابق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی نہیں لگ رہی ، نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ اس کا فیصلہ سول اور فوجی اداروں کی تجاویز آنے کے بعد کیاجائیگا۔