دنیا
18 جنوری ، 2016

امریکہ : آئیوا میں ووٹنگ سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کا آخری مباحثہ

امریکہ : آئیوا میں ووٹنگ سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کا آخری مباحثہ

واشنگٹن .........آئیوا میں صدارتی نامزدگی کے ابتدائی مرحلے میں ووٹنگ سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے آخری مباحثے میں تین امیدواروں نے گن کنٹرول اور صحت پر بحث کی۔

سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن، ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرس اور میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن او مائلی پارٹی کے چوتھے مباحثے کے لیے جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں جمع ہوئے۔

سول حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو خراج تحسین پیش کرنے اور کم از کم اجرت میں اضافے، ملازمتیں پیدا کرنے اور تنخواہوں میں انصاف کے عزم کا اظہار کرنے کے بعد تینوں امیدواروں کا گن کنٹرول یعنی آتشیں اسلحے سے پیدا ہونے والے تشدد کو قابو کرنے کے حساس موضوع پر اختلاف رائے پیدا ہو گیا۔

ہلری کلنٹن نے برنی سینڈرس کی گن کنٹرول پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال پر کہ آتشیں اسلحہ بنانے والوں پر مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے کہ نہیں ”پس و پیش“ سے کام لے رہے ہیں۔سینڈرس نے ان کی تنقید کو ”غیر صاف گو“ قرار دیا ور کہا کہ وہ ہمیشہ گن لابی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

تاہم مائیک او مائلی نے یہ کہہ کر میدان مار لیا کہ ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرس کے گن کنٹرول کے متعلق موقف میں بہت غیر مستقل مزاجی رہی ہے جبکہ تینوں میں سے وہ واحد امیدوار ہیں جنہوں نے اپنی گن پالیسی کو تبدیل نہیں کیا۔مباحثے میں امیدواروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صرف امریکہ ہی داعش کے خلاف جنگ کا ذمہ دار نہیں ہونا چاہیئے۔

مزید خبریں :