دنیا
31 مئی ، 2012

امریکا نے شام کے انٹر نیشنل اسلامک بینک پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن…امریکا نے شام کے انٹر نیشنل اسلامک بینک پر پابندی عائد کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ شام کا انٹر نیشنل اسلامک بینک شام پر امریکا ، یورپ ، اور عرب ممالک کی طرف سے عائد مالیاتی پابندیوں کے باوجود شامی حکومت کو مالیاتی سہولتیں دینے سے باز نہیں رہا لہٰذا امریکا نے اس بینک کے ساتھ کاروبار کو روک دیا ہے ۔ امریکی نائب وزیر برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس ڈیوڈ کوپن نے کہا ہے کہ مذکورہ بینک کی بندش سے شامی حکومت کے مالی کاروبار کا مرکزی راستہ بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر، شام پر پابندیاں لگانے کیلئے امریکہ کو بھر پورمعاونت اور معلومات دے رہا ہے ۔

مزید خبریں :