31 مئی ، 2012
تہران… ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ماسکو میں ایٹمی مسئلے پر ہونے والے مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنا چاہئیں۔ تہران میں فرانس کے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 فیصد یورنیم کی افزودگی کا ایران کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر آئندہ ماسکو میں ہونے والے 6 فریقی مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔ اس موقع پر شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ شام کے قصبے حولا میں ہونے والے قتل عام کے ذمہ دار افراد کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے تک شام کے بحران کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کوبھی شام میں مداخلت کا ذمہ دار قرار دیا۔