پاکستان
19 جنوری ، 2016

شور کوٹ : بوائلر پھٹنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 8 ہوگئی

شور کوٹ : بوائلر پھٹنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 8 ہوگئی

جھنگ.......جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں نجی شوگر مل کا بوائلر پھٹنےسے جاں بحق مزدورں کی تعداد 8ہوگئی۔ واقعے میں 10مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں واقع شوگر مل میں18 مزدور ویپوریٹر باڈی کی صفائی کررہے تھے جس میں گنے کا رس ابالا جاتا ہے۔ صبح 10 بجے کے قریب اچانک بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں جھلس کر اور دم گھٹ کر 7مزدور موقع پر جاں بحق اور 11زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچادیا گیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ سے ایک مزدور کو ملتان کے نشتر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :