28 جنوری ، 2012
ڈیووس . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں فوج سمیت تمام ادارے جمہوری اور سیاسی نظام کے حق میں ہیں، ڈورن حملے مفید نہیں، جمہوری حکومت نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی۔ ڈیووس میں میڈیا لیڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈورن حملے مفید نہیں،جمہوری حکومت نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی، ان کا کہناتھاکہ سفارتی سطح پر ڈرون حملے روکنے کے لئے ہر فورم پر بات کی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں مخلص ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری نظام کے عدم استحکام کی باتیں درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے۔