21 جنوری ، 2016
برسلز........ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے داعش کو ’کینسر‘ کا نام دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز تر کرنے کا اعلان کیا ۔
امریکی وزیر دفاع نے ایک مرتبہ پھر روس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ روسی تزویراتی طور پر غلط راستے پر ہیں اور بعض واقعات ان کی حکمت عملی بھی غلط ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ روس کے ساتھ وسیع تر تعاون کے لیے کوئی ایک بھی بنیاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ داعش کے خلاف ان کے مرکزی اتحادیوں کا اجلاس تھا جبکہ ان کے چھبیس اتحادی ملکوں کے وزرائے دفاع کا اجلاس فروری میں برسلز میں ہوگا، اس میں ہر ملک کو اس تیاری کے ساتھ شامل ہونا ہوگا کہ اس لڑائی میں کس طرح مزید تعاون کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ داعش کے خلاف سْنی عرب ممالک کی وسیع تر شمولیت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سْنی عرب ممالک امریکی حمایت یافتہ بغداد کی شیعہ اکثریتی حکومت کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میں اپنے ہم منصبوں سے اسی بارے میںبات کرونگا کہ وہ کسطرح اس مشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔