انٹرٹینمنٹ
22 جنوری ، 2016

برطانوی گلوکارہ نے گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈتوڑڈالا

برطانوی گلوکارہ نے گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈتوڑڈالا

لندن.......گینگ نم اسٹائل نے دنیا بھرمیں دھوم مچاتے ہوئے کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے لیکن حال ہی میں دنیا بھر میں دھوم مچانے والی ایڈیل نے سائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی البم ’’ٹوینٹی فائیو‘‘ نے ایک طرف تو نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مسلسل چھٹے ہفتے چارٹس پر پہلے نمبر ہے تو وہیں دوسری جانب البم ریلیز کے88دِنوں میں ہی یوٹیوب پرایک بلین سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ کر ’’سائے‘‘ کا گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ البم ’’ٹوینٹی فائیو‘‘ امریکا میں دو ہزار پندرہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔ بیس نومبر کو ریلیز سے اب تک اسکی چوہتر لاکھ چالیس ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ بل بورڈ کے مطابق دو ہزار چار کے بعد ایڈیل کی البم ایک برس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔

مزید خبریں :