01 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا ہے کہ شام میں کس بھی فوجی کارروائی کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت ضروری ہے واشنگٹن سے سنگا پور جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع لیون پیٹنا کا کہناتھاکہ شام میں حالیہ قتل عام حالیہ قتل عام ناقابل برادشت ہے،لیون پینٹا نے کہاکہ کس بھی فوجی کارروائی سے پہلے اقوام متحدہ کی حمایت ضروری ہے لیکن مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے آپریشن کوتحفظ کرنا اہم ہے۔ لیون پیٹنا کا کہنا تھاکہ شام میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر خاموش نہیں رہ جاسکتا ،عالمی برادری بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔